کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کا قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات وارڈ سطح تک شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان ،وارڈ سطح تک شعبہ خواتین کو فعال اور سیاسی کردار میں خواتین کو متحرک کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا۔
،سالگرہ کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری کی صدارت میں خواتین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کارکنان کے علاوہ علاقہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صنور سلیم انصاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت سے خائف عناصر ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف جھو ٹا پروپگنڈہ کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کاروائیاں اور میڈیا ٹرائل کے ذریعے قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی محبت عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا انہوں نے خواتین کارکنان سے کہاکہ وہ وارڈ سطح پر تنظیم کو فعال بنا ئیں اور سیاست میں خواتین کے کردار کو متحرک بنا ئیں اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کے قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے5جنوری2016ء کو شاہ فیصل ٹائون کے تمام وارڈز میں شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔