زوالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کی جدو جہد میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا: مرزا مقبول احمد
Posted on January 7, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے زیر اہتمام بانی پاکستان پیپلز پارٹی قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی 86ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم پورہ شاہ فیصل کالونی میں سالگرہ کی شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی اور قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر کارکنان کی جانب سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا قبل ازیں قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی 86ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے صدر مرزا مقبول احمد نے قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کو شاندار الفاط میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام غریب عوام کے ہیرو ہیں ہمارے قائد شہید زوالفقار علی بھٹو نے عوامی حقوق کی جد وجہد میں اپنی جان کا نذرانہ دیکر اپنے آپ کو عوام میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے امر کردیا آج صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں بھٹو ازم کے ماننے والے موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کا اثاثہ ہے۔
ملک کے غریب عوام پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں پیپلز پارٹی کا عوام سے لازوال رشتہ ہے جسے کوئی آمر ،جابر اور مذہبی دہشت گرد نہیں توڑ سکتا تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،جوید شیخ ،عبدالحمید انصاری ،نسیم عون جعفری سٹی ایریا PS-120کے صدر اصغر آرائیں ،جنرل سیکریٹری اختر حسین بلوچ نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سٹی ایریا PS-120کے سیکریٹری اطلاعات غازی خان ابڑو،ڈسٹرکٹ کورنگی کلچرل ونگ کے صدر راحت فضل چوہدری ایڈوکیٹ ،PS-123کے صدر علی اکبر،PS-125کے جنرل سیکریٹری انتظار حسین ، احمد وسیم علوی ،عبداللہ سولنگی ،سلیم الدین انصاری ،بابل بلوچ، عادل بلوچ ،سید امجد علی شاہ ،امتیاز مغل،سید ظفر عباس ،عمیر عبداللہ سولنگی، ساتھی جمیل ،ابو بکر بن محوب ،راشد ڈھکن ،حبیب شاکر،جان محمد بلوچ ،باسط خان ،ھاشم جت ،اسغر بلوچ ،عمران احمدبخش،ذیشان اور نصرت کبیر انصاری بھی موجود تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریئے کا نام اور نظریئے سے عوام کو دور نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو عوام کی حقوق کی بات کرتی ہے ہامری سیاست کا محور ہی پاکستان کے غریب ،مفلوک الحال اور ظلم کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو اُن کے حقوق فراہم کرانا ہے شہزاد ریاض مزاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادم میں قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہیدرانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو عام کر کے پاکستان کو دنیا کا عظیم ترقی یافتہ ملک اور عوام کو خوشحالی دلا ئیں گے تقریب کے اختتام پر قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے شہدائوں کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com