کراچی (اسٹاف رپورٹر)اکبر اعظم شوٹنگ بال کلب عمر کوٹ کے زیر اہتمام 27واں آل پاکستان قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 27 تا 29 جنوری 2017ء عمر کوٹ سندھ میں کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری محمد اسماعیل ایڈوکیٹ کے مطابق اکبر اعظم شوٹنگ بال کلب اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح 27 نومبر ہوگا جبکے ٹورنامنٹ کا فائنل 29 کی شام کو کھیلا جائے گا فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیرسماجی بہبود آبادی سندھ حاجی سید علی مردان شاہ ہونگے صوبائی سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ سلیم رضا اعزازی مہمان ہونگے ٹورنامنٹ میں پورے پاکستان سے 32 نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر