ذوالفقار علی بھٹو کی چونتیس ویں برسی کے موقع پرگل پاشی و دعا

Zulfiqar Ali Bhutto

Zulfiqar Ali Bhutto

پاکستان (جیوڈیسک)ذوالفقار علی بھٹو کی چونتئیس ویں برسی کے موقع پر لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں بھٹو کے مزار پر پھولوں کی چادر اوردعا کی گئی۔

بھٹو کی برسی کے موقع پر رات گئے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، بخت آور بھٹو، فریال تالپور کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے تمام عہدیداران اور ہزاروں جیالوں کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر گل پاشی اور دعا مغفرت کی گئی۔

اس موقع پر بینظیر بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ برسی کی اس تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ بھٹو سے عقیدت و محبت رکھنے والے بھی شریک ہوئے۔