ذوالفقار میموریل کرکٹ کلب نے سپر اوور میں قربان میموریل کرکٹ کو ہرا دیا

Cricket

Cricket

فیصل آباد :اتحاد ٹیکسٹائل T-20لیگ کرکٹ چیلنج کپ 2014ء کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ’ ذوالفقار میموریل کرکٹ کلب نے سپر اوور میں قربان میموریل کرکٹ کو ہرا دیا جبکہ دوسرا میچ ذیشان فاروق میموریل نے لائلپور جمخانہ کو 21رنز سے ہرا کر جیت لیا گز شتہ رو ز بوہڑاں والی گرائونڈ میں ہونے والے چیلنج کپ میں پہلا میچ ذیشان فاروق میموریل اور لائلپور جمخانہ کے درمیان کھیلا گیا لائلپور جم خانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔

ذیشان فاروق میموریل نے جہانداد کے 76رنز کی بدولت پانچ وکٹ کھو کر 177رنز بنائے لائلپور جمخانہ کی طرف سے سعد نے دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں لائلپور جمخانہ کی ٹیم مقررہ اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنا سکی زبیر 58رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جہانداد نے لائلپور جمخانہ کے تین اہم کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا دوسرے میچ میںذوالفقار میموریل نے سپر اورو میں قربان میموریل کو ہرا دیا۔

مقر رہ اوور میں دونوں ٹیمیں 128رنز بنا سکیں ذوالفقار میموریل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9وکٹ کھو کر 128رنز بنائے ذوالفقار 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے آصف نے تین وکٹیں حاصل کیں جواب میں قربان میموریل نے بھی 8وکٹ کھو 128رنز بنائے ذیشان 34رنز بنا کر آئوٹ ہوئے عمر نے دو وکٹ حاصل کیے اس موقع پر آرگنائزر ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد جونیئر اور خواجہ متین بٹ بھی موجود تھے۔