کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تحصیل بار کروڑکے انتخابات ذوالفقار علی خان سیہڑ صدر محمد شاہ نواز کھوکھر نائب صدر ملک منیر ناوڑہ جنرل سیکٹری منتخب ہو گئے۔ فنانس سیکٹری ملک شاہد ،لائبریری سیکٹری یوسف اولکھ اور جوائنٹ سیکٹری ملک صابر حسین بھڈوال پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے تھیتفصیل کے مطابق الیکشن بورڈ کے چئیرمین سید مختیار شاہ ممبران چوہدری ریاض صابر اور باغ علی سواگ ایڈوکیٹ کی زیر نگرانی گزشتہ روز انتخاب ہوئے جس میں تین گروپوں نے حصہ لیا۔
سردار ذوالفقار علی خان ایڈوکیٹ جنہیںصاحبزادہ فیض الحسن MNAکی حمایت حاصل تھی 57ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ محمد رضوان قریشی جسے PTIکے سابق وزیر بہادر احمد کی حمایت حا صل تھی 44نمبر لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ چوہدری عبدالرؤف گجر جسے سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ حمایت حاصل تھی صرف 17ووٹ لے سکے۔ نائب صدارت کے لئے ملک شاہ نواز ایڈوکیٹ 60ووٹ لے کر کامیاب جبکہ نوید انجم گل 59ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر،جنرل سیکٹری کے لئے اسی گروپ کے ملک منیر احمد ناوڑہ 51ووٹ لے کر کامیاب جبکہ چوہدری نعمان جاوید 45ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ عامر اسلم شہانی 22ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
واضع رہے کہ صدارت کے لئے کامیاب ہونے والے امیدوار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑدو مرتبہ صدر بار اور یونین ناظم رہ چکے ہیںاور اس وقت مسلم لیگ لائر ونگ پنجاب کے نائب صدر ہیں،چوہدری عبدالرؤف گجر سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے بھائی نو منتخب چئیرمین ملک عمر علی کے وائس چئیرمین اور سابق سیکٹری بار ہیں۔مخدوم رضوان قریشی سابق صدر بارو ناظم ہونین کونسل طارق شاہ ایڈوکیٹ کے بھانجے ہیں،،سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ اور چوہدری عبدالرؤف گجر کو مسلم لیگی دھڑوں کی حمایت حاصل تھی جبکہ رضوان شاہ قریشی کے لئے پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان جو خود وکیل ہیںووٹ مانگ رہے تھے۔