ذوالفقار بابر پاکستانی تاریخ کے دوسرے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کھلاڑی

Zulfiqar Babar

Zulfiqar Babar

ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے اوکاڑہ کے لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان کے سب سے عمر رسیدہ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی میراں بخش نے 47 سال 224 دن کی عمر میں کھیلا اور اس کے بعد اب ذوالفقار بابر 34 سال 308 دن کے ہو کر یہ اعزاز حاصل کر سکے ہیں۔ واضح رہے کہ ذوالفقار بابر 10 دسمبر 1978 کو اوکاڑہ میں پیدا ہوئے تھے۔