اسلام آباد (جیوڈیسک) عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ پر پارٹی اور میاں نواز شریف کے بہت احسانات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار کھوسہ پر پارٹی اور وزیراعظم میاں نواز شریف کے بہت احسانات جن کو کسی بھی صورت فراموش نہیں جا سکتا، لیکن اب وہ احسان فراموش ہو گئے ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ ن کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔
عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان دھرنا دیں یا دھرنی دیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم نے عوام کی بھلائی کیلئے جومنصوبے شروع کئے ہیں وہ جاری رہیں گے۔عمران خان نے کے پی کے میں حکومتی نااہلی کو چھپانے کیلئے دھرنے شروع کئے جس کے باعث ملک کی ترقی کو داوٴ پر لگا دیا گیا۔