بدین (عمران عباس) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اس کے 72 ساتھیوں کی 2 جون تک حفاظتی ضمانت منظور، سیشن جج غلام رسول سموں کی عدالت کی جانب سے ضلع بدین کے مختلف تھانوں پر درج 7 مقدمات میں 18 مئی سے 23 مئی تک توسیع کی گئی تھی جس کے بعد 23 مئی پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اس کے ساتھیوں کی جگہ پر ان کے وکیل کورٹ میں پیش ہوئے جن کی درخواست پر عدالت نے 2 جون تک ان کی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔
اس سے پہلے بدین پولیس نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزااور اس کے ساتھیوں کی جانب سے کورٹ میں پیش ہونے کے باعث صبح صادق سے ہی پولیس اور کمانڈوز کی بڑی نفری کھڑی کرکے کورٹ کا گھیراؤ کر لیاتھا اور بدین شہر کے مختلف راستوں پرچیک پوسٹ قائم کرکے چیکنگ شروع کردی گئی تھی جبکہ شہر کے اندر اور باہر بکتر بند گاڑیوں اور پولیس موبائلیں گشت کررہی تھیں جبکہ تاریخ میں پہلی باربدین میں واٹر کینن گاڑیاں بھی منگوائیں گئیں تھیں۔