بدین (عمران عباس) سابقہ صو بائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے فارم ہا ؤس سے پولیس کا گھیراؤ ختم ہو نے کے بعد اپنے فارم کا دورہ کیا اور فارم ہا ؤس کے چاروں طرف اپنی ذاتی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہو ئے کہا کے کسی کے باپ میں ہمت نہیں ہے میرے اور آصف علی زرداری کے درمیان مفاہمت کراسکے میں نے ٹھان لی ہے کے میری پاک دہرتی سے ان ظالموں کا وجود ختم کرکے ہی دم لوں گا انہوں نے کہا کے بدین کا موجودہ ایس ایس پی پولیس محکمہ کا کرپٹ ترین افسر ہے اس میں مجھے گرفتار کرنے کی ہمت ہی نہیں ہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا او رمیرے بیٹے حسنین کو پا رٹی کی جانب سے کو ئی نوٹس نہیں ملا ہے اگر ملا تو اس کا جواب دیا جائیگا انہوں نے کہا کے غریب عوام بھوک مر رہے ہیں
میری ماؤں بہنوں کی عزتیں اور دوپٹے محفوظ نہیں رہے ان کے لیئے آواز اٹھا نا گناہ ہے تو میں یہ گناھ کرتا رہوں گا۔۔ دوسری جانب گذشتہ روز سابقہ صو بائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے سندھ کے مختلف سیا سی رہنما ؤں نے رابطہ کرکے اور اپنے وفود بھیج کر ان کے خلاف قائم مقدمات کی نہ صرف مذمت کی بلکہ انہیں اس کرپشن او راقربا پر وری اور دہشت گردی کے خلاف اواز بلند کرنے پر ان کی حمایت اور ساتھ دینے کا یقین دلا یا ہے مسلم لیگ (ن) کے صو بائی صدر محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے ذوالفقار مرزا نے جس دلیری کا ثبوت دیا ہے وہ گذشتہ روز کڑیو گھنور شیر میں صحافیوں سے باتیں کر رہے تھے انہوں نے کہا کے مرزا نے جو کرپشن کے خلاف آوز اٹھائی ہے۔
اس سے شہید فا ضل راہو کی یاد تا زہ ہو گئی ہے انہو ں نے کہا کے ذوالفقار مرزا کو ہم تنہا نہیں چھوڑینگے اور ان کی جدجہد میں جو بھی رکاوٹ ڈالی گئی اس کا جواب ہم بھی دینگے انہوں نے مرزا پر قائم مقد مات کی مذمت کی ہے، قو می عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو،ایس یو پی کے چیئر مین سید جلال محمود شاہ،اور ممتاز علی بھٹو نے بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر قائم مقد مات کی مذمت کی ہے۔