بدین (عمران عباس) ضلع بدین کی چار یونین کاﺅنسلز پر بلدیاتی انتخابات کے بعد ڈسٹرکٹ رٹرنگ آفیسر کی جانب سے نتائج کا اعلان نہ کرنے اور مبینہ طور پر نتائج تبدیل کرنے کے خلاف ذوالفقار مرزا کے سینکڑوں حامیوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا جاری۔
ڈی ،آر ، او کے دفتر کے اندر اور باہر پولیس ایس ایس یو کے اسپیشل کمانڈوز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات۔ ضلع بدین کی چار یونین کاﺅنسلز ، کڑیو گھنور، یونین کاونسل پیر علی بھادر شاھ، یونین کاﺅنسل سعید پور، اور یونین کاﺅنسل ڈاڈا پر کل بلدیاتی انتخابات کے بعد ڈسٹرکٹ رٹرنگ آفیسررفیق قریشی کی جانب سے نتائج کا اعلان نہ کرنے اور مبینہ طور پر نتائج تبدیل کرنے کے خلاف ڈاکٹر ذولفقار مرزا کے سینکڑوں حامیوں اور بدین کے 14وارڈز سے منتخب جنرل کاﺅنسلرز نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کر کے دھرنا دے دیا ہے۔
دھرنے کے شرکاءنے ڈی،آر،او بدین اور انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کے وہ پیپلز پارٹی کے احکامات پر چار یونین کاﺅنسلر کے نتائج تبدیل کر رہے ہیں، دھرنے کے شرکاءکا کہنا ہے کے جب تک چار یونین کاﺅنسلز کے نتائج کا اعلان نہیں کیا جائے گا دھرنا جاری رہے گا، دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیئے ڈی،آر ،او آفیس کے اندر اور باہر پولیس ایس ایس یو کے اسپیشل کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔