ذوالفقار مرزا کی قیادت میں کارکنوں کا قافلہ کراچی پہنچ گیا

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

کراچی (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا ایک بڑے قافلے کے ساتھ کراچی پہنچ گئے۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آج شہید رانی کا ولی عہد سیاست کا آغاز کر رہا ہے، اس لیے یہ دن ان کے لئے غم کے ساتھ خوشی کا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے اور اس وطن عزیز کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔