کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں کے خلاف 5 مقدمات کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مقدمات کی سماعت 5 ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کی۔ملزمان کو آج مقدمے کی نقول فراہم کی جانی تھی۔مقدمے کی نقول فراہم نہ ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں پرجلاؤ گھیراؤ، ڈکیتی، پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔مقدمات بدین اور کراچی کےمختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نےکہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں آصف علی زرداری کو سکون پہنچانے کے لیےانھیں بلایا جاتا ہے اورکٹہرے میں کھڑا کیا جاتا ہے۔