کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تھانے پہنچنے پر ذوالفقار مرزا دھمکیاں دیتے رہے، کہتے ہیں پولیس والوں سے نمٹ لوں گا، کارکنوں کو ہدایت دی کہ جو گڑ بڑ کرے اسے گولی مار دو۔
شرجیل میمن کہتے ہیں مرزا نے سرکار کی رٹ چیلنج کی، عدالتیں نوٹس لیں، سابق وزیر داخلہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جینز کی پینٹ اور شرٹ پہنے سندھ کے سابق وزیر داخلہ بیان دینے درخشاں تھانے پہنچے۔
ذوالفقار مرزا گاڑی سے اترے اور پھر اپنے سیکورٹی گارڈز کو تھانے کے چاروں اطراف تعینات کردیا اور پھر ساتھ ہی سیکورٹی گارڈز کو حکم دیا کہ کوئی بھی گڑبڑ کرے تو گولی مار دینا، گن مین کے ساتھ تھانے کی طرف بڑھے اور کہا کہ پولیس والوں سے وہ نمٹ لیں گی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اپنے ساتھ پوری فورس لے کر چل رہے ہیں، وہ حکومت کی رٹ چیلنج کر رہے ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
دوسری طرف درخشاں تھانے میں ذوالفقار مرزا کے خلاف پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔