کراچی (جیوڈیسک) ذوالفقار مرزا آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ذوالفقار مرزا آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
اس موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت جانیوالے راستے بند کر دئیے گئے ہیں ، پولیس موبائلز اور بکتر بند گاڑیاں لگا دی گئی ہیں۔ پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت قائم مقدمات بدین سے کراچی منتقل کر دئیے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں آج تک توسیع کی ہے اور انہیں آج عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔