آئندہ صدر کیخلاف نازیبا الفاظ برداشت نہیں کرینگے۔ رحمان ملک

Rehman malik

Rehman malik

کراچی : وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے خلاف آئندہ نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے تو پھر اس سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی روز تذلیل کی جاتی ہے۔ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ رحمان ملک نے کہا کہ یہ وہی آصف زرداری ہیں جن کو انہی لوگوں نے ووٹ دیا اور جن کے کہنے پر ان لوگوں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ آئندہ صدر کے خلاف ایسے الفاظ برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
رحمان ملک کے مطابق اصل لڑائی عمران خان اور شہباز شریف کی ہے۔ ن لیگ لاہور سے فارغ ہو اسلام آباد میں ہم نمٹ لیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال رہ گیا ہے مخالفین آئندہ انتخابات کا انتظار کریں۔ دھرنے اور لڑائی کی سیاست ختم ہونی چاہئے۔ جس کو شوق ہے تحریک عدم اعتماد لے آئے۔