بھارتی فلم انڈسٹری میں آئٹم سانگ کسی بھی ہیروئن کی تیزی سے مقبولیت کا آسان نسخہ بن گئے ہیں۔ دھک دھک گرل ما دھوری ڈکشٹ نے نوے کے عشرے میں فلم تیزاب کا گاناایک دو تین۔۔۔ پکچرائز کراتے ہو ئے یہ سوچا بھی نہیں ہو گا کہ یہ گانا کتنے گانوں اور آنے والی کتنی ہی ہیروئنز کے لئے کامیابی کی آسان راہیں کھول دے گا۔ مثلا ملائکہ اروڑہ کو ہی دیکھ لیجئے۔وہ چھیاں چھیاں لیکر فلم انڈسڑی میں آئیں اور منی کو بدنام کرکے ہی دم لیا۔ یہاں تک کہ فلم دبنگ بھی کروڑوں کا بزنس کرکے سپر ہٹ ہو گئی پھر آئیں شیلاکی جوانی لئے کترینہ کیف۔ یہاں تک کے سال 2011 آیا تو انھی جیسے گانوں کی وجہ سے تین اور ہیرئنز کے بھی دن پھر گئے۔ یعنی ڈپیکا پڈوکون دم مارو دم کہتی ہو ئیں اس سال کی سب سے مشہور آئیٹم گرل بن گئیں۔ اس کے بعد ملیکہ شراوت نے یک نہ شد تین شد۔ تین آئٹم سانگ دئیجلیبی بائی،رضیہ غنڈو میں پھنس گئی اور شالو کے ٹھمکے۔ان تینوں گانوں کا صرف اتنا فائدہ ہو اکی کہ ملیکہ کے گرتے ہو ئے کرئیر کو جیسے ایک سہارا مل گیا ہو۔