آئی ایس آئی حقانی نیٹ ورک تعلقات کا علم نہیں، لیون پینیٹا

Leon Panetta

Leon Panetta

امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہاہے کہ آئی ایس آئی حقانی نیٹ تعلقات کے متعلق علم نہیں، تاہم پاکستان کو کہہ دیا کہ نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانے ختم کردئیے جائیں۔  واشنگٹن میں لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگرد حملے ہورہے ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہزاروں جانیں گوائی۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اسلام آباد سے تعلقات بہتر اور اعتماد بحال کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی حقانی نیٹ ورک تعلقات کے متعلق حقیقت میں کوئی ثبوت نہیں۔ اب پاکستان کو بھی یہ احساس ہوچکا کہ دہشتگرد اچھا یا برا نہیں ہوتا، دشتگرد دہشتگرد ہے۔ ایک سوال پر پینیٹا نے کہاکہ موجودہ صورتال میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بحال کرناہے۔