آئی ایس آئی سے رقم لینے والوں کو ڈوب مرنا چاہیئے۔ الطاف حسین

altaf

altaf

کراچی: (جیو ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جنرل اسلم بیگ اور آئی ایس آئی سے رقم لینے والوں کو ڈوب مرنا چاہیئے۔ کرنل اکبرکی گواہی نے سرفخر سے بلند کر دیا، عوام وطن وآپسی کی اجازت دیں۔

نائن زیرو کراچی پر کارکنوں سے خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ فوج اور آئی ایس آئی کی سیاست میں مداخلت کا سب سے پہلے انہوں نے انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا انہیں بدنام کرنے کیلئے من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا رہا۔ بریگئیڈیئرامتیاز کے اعتراف کے بعد کرنل اکبرکی گواہی نے ان کاسرفخر سے بلند کر دیا۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پروپیگینڈا اس لیے کیا جاتا ہے کہ انہیں خریدا نہیں جا سکتا۔ متحدہ کے قائد نے ایک بار پھرعوام سے وطن وآپسی کی اجازت طلب کی۔ الطاف حسین کے خطاب سے قبل نائن زیروپرجشن منایا گیا۔ کارکنوں نے نغموں پر رقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر شاندار آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔