لاہور : (جیو ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ملکی سیاست پر اثر انداز ہو رہی ہے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے ووٹرز لسٹیں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ نواز قبل ازوقت الیکشن کے مطالبے سے دستبردار ہو گئی ہے لیکن حکمرانوں کی کرپشن پر احتجاج جاری رہیگا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو یقین ہانی کے باوجود الیکشن کمیشن ووٹرز لسٹوں کی تکمیل کا کام مئی تک مکمل نہیں کرسکے گا ان کا کہنا تھا کہ خفیہ ادارے ملک کے سیاسی معاملات میں مداخلت کرتے رہے ہیں اب اس کردار کو ختم ہونا چاہیئے رانا ثنا اللہ نے مزید کہاکہ جمہوریت کی بحالی کیلئے جدو جہد کو پیپلز پارٹی نے کرپشن کی نذر کردیا جن اراکین کے بینک اکانٹس سے رقوم قومی خزانے میں واپس جمع کرائی گئیں وہ بدستور اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔