آئی جی جیل خانہ جات آزاد کشمیر چوہدری امتیاز کے چھوٹے بھائی وقاص انجم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )آئی جی جیل خانہ جا ت آزادکشمیر چوہدری امتیاز کے چھوٹے بھائی وقاص انجم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تفصیلات کیمطابق آئی جی جیل خانہ جات چوہدری امتیاز کے بھائی وقاص انجم کی شادی گزشتہ روز ہیون پیلس ہوٹل بھمبر میں منعقد ہوئی شادی کی تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور بیوروکریسی کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی ،وزیر صنعت اکبر ابراہیم ،سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز ،سابق وزیر صحت چوہدری رفیق نیئر ،مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر صاحبزادہ ذوالفقار ،جاوید نذیر بڑالوی ،افسر مال بھمبر چوہدری نزاکت علی ،معروف صحافی عامر محبوب ،عابد زبیر ،راجہ محسن ظہیرو دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔