آئی سی سی کا سعید اجمل کو شامل کیے جانے پر صاف انکار

Saeed ajmal

Saeed ajmal

آئی سی سی (جیوڈیسک) سعید اجمل کو آئی سی سی ایوارڈ لسٹ میں شامل نی کیے جانے پر پی سی بی کے احتجاجی مراسلے کا جواب پی سی بی کو مل گیا۔آئی سی سی نے سعید اجمل کو شامل کیے جانے پر صاف انکار کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سعید اجمل کے معاملے پر آخری مراسلہ آئی سی سی کو بدھ کے روز بھیجا گیا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کو شامل نہ کیے جانے پر شدید احتجاج کیا تھا۔آئی سی سی کے پی سی بی کے احتجاجی مراسلے کا جواب پی سی بی کو موصول ہو گیا ہے جس میں سعید اجمل کو کسی بھی طور آئی سی سی ایوارڈ لسٹ میں شامل نہ کیے جانے کا صاف جواب دیا گیا ہے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کی جانب سے لکھے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایوارڈ لسٹ فائنل ہو چکی ہے اور اب سعید اجمل کو شامل نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کولمبو میں آئی سی سی ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں معاملے پر شدید احتجاج کرے گا۔ پی سی بی آئی سی سی اجلاس میں ڈیوڈ رچرڈسن کی تعیناتی اور ووٹنگ نظام پر بھی احتجاج کرے گا۔