آئی سی سی کی محمد عامر کو لیگ میچ کھیلنے پر سخت تنبیہ

Amir

Amir

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے معطل فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ میں لیگ میچ کھیلنے پر سخت تیبیہ کی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق عامر کو ان کی معطلی کے دائرہ کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ انیس سالہ محمد عامر کو سلمان بٹ اور محمد آصف کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سال کی پابندی ہوئی تھی۔
عامر نے چار جون کو انگلینڈ میں سرے لیگ کا میچ کھیلا تھا جو آئی سی سی کی معطلی کی خلاف ورزی تھی۔ محمد عامر نے میچ کی سرکاری حیثیت کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی تھی۔