آئی شب برات ذکر لاالہ کرو
Posted on July 16, 2011 By Muhammad Shehzad آپکی شاعری
آئی شب برات ذکر لاالہ کرو
راضی کرو خدا کو نعت مصطفیٰ پڑھو
سرکار کو پسند تھا روزہ شب برات
صوم صلوةٰ کرکے سنت کو ادا کرو
رحمت خدا پاک کی آئے گی وجد میں
بیدار رہ کے شب کو خالی جھولیاں بھرو
ہر جیسے مرنے والے کا لکھا جائے گا نام
پڑھ کے نماز نفل سجدہ کبریا کرو
دنیا میں اتر آئیں گے رب کے ملائکہ
جو کچھ بھی چاہو مانگنا جی بھر دعا کرو
صبح تلک ملائکہ پوچھیں گے بار بار
جنت کلب کرو خالق کی ثناء کرو
رحمت کے باب کھلتے ہیں رب جبان کے
مابگو خدا کی رحمتیں ملکر دعا کرو
نعیمی نصیب سے ہے ملی پھر شب برات
گردن جھکا کے رب جہاں سے دعا کرو
تحریر : غلام مصطفےٰ نعیمی پرتگال