آئی پی ایل میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

IPL

IPL

حیدر آباد، دکن: (جیو ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلا مقابلہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے حیدر آباد میں ہوگا جب دکن چارجرز اور دہلی ڈیئر ڈیولز میدان میں اتریں گی۔ دوسرا میچ شام ساڑھے 7 بجے بالی ووڈ کی اسٹار ہیروئن شلپا شیٹی کی ٹیم راجستھان رائلز اور دفاعی چمپئن چنائی سپرکنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ جے پور میں ہوگا۔