ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کا احترام کرنا ہر کسی پر لازم ہے ۔قوم انصاف کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دے سکتی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منظم قومیں دستور کی پاسداری کرتی ہیں۔موجودہ پارلیمنٹ نے آمر کے اقدامات کی توثیق نہیں کی ۔موجودہ پارلیمنٹ کو سلام کرتا ہوں ۔
ملک کی چار اسمبلیاں 58ٹو بی کی نذر کی دی گئیں۔پاکستان اب تہذیب یافتہ ملک بن چکا ہے ۔ملک کا دارو مدار دستور اور اس کی عزت پر ہوتا ہے ۔اٹھارویں ترمیم نے ڈکٹیٹرشپ کے تمام اقدامات کو منسوخ کردیا ۔ آج کی پارلیمنٹ اور عدلیہ دستور کی پابند ہے ۔