آئیوری کوسٹ کے سابق صدرکو عالمی عدالت پہنچا دیا گیا

Gbagbo

Gbagbo

آئیوری کوسٹ کے سابق صدر بگ بوکو جنگی جرائم کے الزام میں عالمی عدالت میں پیشی کے لیے ہالینڈ کے شہر ہیگ پہنچا دیا گیا۔ آئیوری کوسٹ کے سابق سربراہ مملکت بگ بو رواں سال اپریل سے نظر بند تھے سخت حفاظتی حصار میں روٹر ڈیم انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچایا گیا جس کے بعد پولیس کی گاڑیو ں میں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔
گذشتہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں جیتنے والے امیدوار ایلیسین کو اقتدار منتقل کرنے سے انکار کردیا تھا۔جس کے بعد بگ بو کے خلاف عوامی بغاوت ہوگئی تھی۔اس بغاوت کو کچلنے کے لیے بگ بو نے سرکاری فوج کو استعمال کیا۔بگ بو دنیا کے پہلے سربراہ مملکت ہوں گے جن کے خلاف الزامات کی سماعت عالمی عدالت کرے گی۔