آئیڈیاز 2012 کے سلسلے میں شاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے انتظامات ، بین الاقوامی لوگوں کے لیے اچھے اقدامات
Posted on November 5, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) شاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے آئیڈیاز 2012 کے حوالے سے شاہراہ فیصل پر تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے اور تزئین و آرائش کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے اپنی مکمل نگرانی میں شاہراہ فیصل پر شاہ فیصل ٹاؤن کے حدود میں آنے والے علاقے وائر لیس گیٹ تا ڈرگ روڈ اسٹیشن تک سروس روڈ پر قائم تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن کے ساتھ وال چاکنگ کے خاتمے اور گرین بیلٹس و مونو مینٹ کی تزئین و آرائش اور صفائی وستھرائی کے کاموں کا ہنگامی بنیادوں پر آغا کردیا ہے ۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ چیف آفیسر کمال مصطفی نے شاہراہ فیصل پر جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی کو آئیڈیاز 2012 کے حوالے سے شاہراہ فیصل پر جاری انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے آئیڈیاز 2012 کے سلسلے میں شاہراہ فیصل پر بیوٹی فیکشن کے حوالے سے جاری انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے میونسپل قوانین پر عمل درآمد کرکے روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وال چاکنگ کے کاتمے کے بعد دیواروں پر رنگ و روغن کیا جائے اور شاہراہوں پر لگے بوسیدہ اشتہاری بینرز کو فوری اتارا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ شاہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں مسائل سے پاک اور خونصورت ماحول کے قیا م کے حوالے سے اقدامات میں ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اس موقع پر چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں شاہراہ فیصل پر مستقل بنیاد پر بیوٹی فیکشن کے حوالے سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
اسٹار گیٹ پر شاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے تعمیر کئے مونو مینٹ کو مذید خونصورت بنا یا جارہا ہے سروس روڈز سے ہر قسم کے تجاوزات اور رکاوٹوں کا بھی خاتمہ یقینی بنا یا جارہا ہے چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن نے کہاکہ وال چاکنگ کے خاتمے اور اس کی روک تھام کے لئے عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ علاقائی خوبصورتی کو قائم و دائم رکھ کر مسائل سے پاک خوبصورت معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکے ۔