آج سعودی عرب ، امریکا اور یورپ میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی

Eid al-Fitr, America - Europe - Arab and Middle East

Eid al-Fitr, America – Europe – Arab and Middle East

پیرس(زاہد مصطفی اعوان بیورو چیف روزنامہ خبریں چینل ٥ یورپ ) سعودی عرب ، امریکا اور یورپ میں مسلمانوں نے عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی ۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جن مین لاکھوں افراد نے شرکت کی۔سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ احمد اور گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے مسجد الحرام میں نمازِ عید ادا کی۔ اس موقع پر عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں .

متحدہ عرب امارت سمیت خلیجی ممالک اور برطانیہ سمیت یورپی ملکوں میں بھی آج عید کی خوشیاں منائی گئیں ۔ فرانس ،سپین ،بیلجیم ۔اٹلی ،ڈنمارک ۔برطانیہ اور دوسر ے یورپین ممالک میں بھی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ، جن میں مسلم امہ کی بھلائی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، امریکا ، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں بھی آج عید الفطر منائی گئی۔نماز عید کے روح پرور اجتماعات کے بعد ملکی سلامتی کے لئے دعا ئیں بھی کی گئیں ۔ادھر چوہدری ریاض پاپا ۔راجہ علی اصغر ۔چوہدری ممتاز پکھووال ۔اقبال خونن۔جاوید بٹ ۔اور دوسرے کمیونٹی لیڈران نے عید کی خوشیوں پر پاکستانی قوم اور مسلمانوں کو مبارک باد کے پیغامات دئیے ہیں ۔