سپریم کورٹ نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ممکنہ برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت سے ہدایت لے کر تحریری طور پر جواب جمع کرائیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایڈووکیٹ ایف کے بٹ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف کی ممکنہ برطرفی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، یہ اچھی بات ہے، اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے اس موقع پر کہا کہ محض اخباری خبروں کو بنیاد پر اس قسم کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں۔