بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت کے وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ کی جانب سے چودہ کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اے کے انتھونی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے وی کے سنگھ سے رشوت کی پیشکش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا تو انھوں نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ اس سے بات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جن سودوں میں کرپشن کی گئی ہے وہ سودے منسوخ کر دئیے جائیں گے۔