آزاد کشمیر میں ٹریفک پولیس کو جدید ترین نظام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا
Posted on April 17, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر :آزاد کشمیر میں ٹریفک پولیس کو جدید ترین نظام کیساتھ منسلک کر دیا گیا ہے 500 تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پاکستان موٹر وے پولیس کی تربیت دلوائی گئی جو آزاد کشمیر کی ٹریفک پولیس کا نظام وقت کے نئے تقاضوں اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر اپنی خدمات سر انجام دیں گے ضلع بھمبر میں نئے ٹریفک پولیس سسٹم کو جلد شروع کیا جائیگا ان خیالات کااظہار ایم ایم پی ٹریفک پولیس ضلع بھمبر محمد شبیر ٹریفک سارجنٹ ،محمد محفوظ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک سردار ظہیر خان کی خصوصی ہدایت پر آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع بھمبر میں بھی نئی ٹریفک پولیس کے نوجوانوں کو بھی بھمبر ٹریفک کا نظا م جلد سونپا جا رہا ہے اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں نئے ٹریفک سسٹم سے عوام دوست پولیسنگ کی طرف سے آزادجموں و کشمیر پولیس کا اہم قدم ہو گا آزاد کشمیر ٹریفک پولیس کو نئے تقاضوں کیمطابق ہم آہنگ کیا جا ئے گا عوام کو ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے مرحلہ وار پروگرامز ترتیب دیے جارہے ہیں جس میں بذریعہ بریفنگ ،پمفلٹ ،ٹریفک قوانین پر عمل کرانے اور ٹریفک پولیس سے تعاون کیلئے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا تربیت یافتہ نوجوان عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر موسمی حالات ،حادثات کے اندر بر وقت اپنی ذمہ داریاں ادا کر کے شہروں کے اندر قومی شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ شاہرات پر جرائم کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائیگا ۔