آزاد کشمیر کا 65 واں یوم تاسیس انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزادکشمیر کا 65 واں یوم تاسیس انتہائی جو ش و جذبے کیساتھ منایا گیا تقریب کا آغاز 9بجے ڈپتی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمدطیب نے پرچم کشائی سے کیا اس موقع پر کشمیر کا قومی ترانہ گایا گیا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کے بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجائی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طیب ،اسسٹنٹ کمشنر برنالہ چوہدری محمد ایوب ۔

اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدر ی حق نوا ز ،صدر معلم خورشیداحمد ،ایم ایس ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرچوہدری ضمیر احمد ،صدر بار چوہدری محمداسلم ،جنرل سیکرٹری عامر رسول بٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری شبیر حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ،ڈاکٹر مقبول حسین ،مال افسر چوہدری نزاکت حسین ،تحصیلدار بندوبست سردار خالد محمود ،صدر پریس کلب راجہ نعیم گل ،پراجیکٹ منیجر چوہدری اکرام الحق،SDOچوہدری محمد افضل ،رینج آفیسر راجہ منیر احمد ،نائب تحصیلدار حاجی غلام محی الدین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر 1122راجہ جاوید اختر ،ریسکیو آفیسر محمد مالک انقلابی ،،ڈاکٹر طارق شاکر ،،طارق محمو د ثاقب ،ندیم مرزا ،سمیت سرکاری ملازمین ،سکولوں کے بچوں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں قاری ناطم حسین نے شہدا ء کشمیر کی روحوں کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کروائی ۔