آزاد کشمیر کی خبریں(جی پی آئی) 31-01-2013
Posted on February 1, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
جشن عید میلاالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رہائش گاہ راجہ محمدصدیق خان پر منعقد ہوئی
بھمبر (جی پی آئی)جشن عید میلاالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رہائش گاہ راجہ محمد صدیق خان نزد دربار پیر شاہ شتر بھمبر رجانی منعقد ہوئی محفل میلاد میں سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کیا تفصیلات کیمطابق جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل میلاد گزشتہ روز معروف سماجی شخصیت راجہ محمد صدیق خان کی رہائش گاہ بھمبر رجانی میں منعقد ہوئی جس میں حضرت مولانا مفتی فیض احمد چشتی مجددی نے خصوصی خطاب فرمایا محفل میں نایاب شکیل،ماہ نور شکیل ،ماسٹر نثار احمد ،آفاق احمد ،اور غلام جیلانی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے محفل میں علاقہ کے معززین ،تاجروں ،طلبا کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے آخر میں شرکائے محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیرلہ میں مقبول بٹ شہید کی مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی
بھمبر (جی پی آئی) سیرلہ میں مقبول بٹ شہید کی مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ یوم شہادت مقبول بٹ 11فروری کو کھیلا جائیگا تفصیلات کیمطابق نوواں مقبول بٹ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ سیرلہ میں شروع ہو گیا ہے ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ میں دو پول بنائے گئے ہیں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 11فروری کو یوم شہادت مقبول بٹ شہید کو سیرلہ کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنما ملک شوکت اعوان اور محمد یاسین تبسم نے مرحوم محمد شکیل کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
بھمبر (جی پی آئی)بڑھنگ کے ریٹائرڈ مدرس محمد نعیم کے جواں سالہ بیٹے محمد شکیل کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنما ملک شوکت اعوان اور محمد یاسین تبسم نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگا ن سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنظیم السادات تحصیل سماہنی کا نمائندہ اجلاس زیر صدارت پیر سید مظفرشاہ منعقدہوا
بھمبر (جی پی آئی)تنظیم السادات تحصیل سماہنی کا نمائندہ اجلاس زیر صدارت پیر سید مظفرشاہ منعقدہوا جس میں چوہدری ضیا الرحمن ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کا بلا مقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر سید مبشر علی شاہ راہنما ٹیچر آرگنائزیشن سماہنی ،سید اسد حسین شاہ تحصیل صدر تنظیم السادات سماہنی ،سید ارشد حسین شاہ و دیگر نے مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر رجانی دن دیہاڑے چوری کی واردات ، ہزاروں روپے مالیت کے زیورات و دیگر اشیا لوٹ لی گئیں
بھمبر (جی پی آئی)بھمبر رجانی دن دیہاڑے چوری کی واردات نامعلوم چور مکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوروںکی تلاش شروع کر دی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بھمبر کے نواحی موضع بھمبر رجانی کے رہائشی چوہدری غلام رسول کے اہل خانہ گھر میں مومود نہ تھے کہ ان کے گھر میں دن دیہاڑے نامعلوم چور تالے توڑ کر مکان میں داخل ہو گئے چور ہزاروں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے اہل خانہ کی گھر واپسی پر مکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے غلام رسول کی درخواست پر تھانہ سٹی بھمبر نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور اندا زمیں منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طیب کی سربراہی اجلاس منعقد ہوا
بھمبر (جی پی آئی)5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور اندا زمیں منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طیب کی سربراہی میں جملہ ضلعی آفیسران ،سیاسی نمائندگان اور تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس 5فروری کا دن بھرپور انداز سے منانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا تفصیلات کیمطابق ڈپتی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب کی سربراہی میں ضلعی آفیسران ،سیاسی سماجی تنظیموں کے راہنما ں ،تاجر تنظیموںاور شہریوں کا ایک مشترکہ اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس بھمبرمیں منعقد ہوا اجلا س میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے پروگرام ترتیب دیا گیا اجلا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے کہاکہ ہر سال کی طرح یہ دن مملکت اسلامیہ پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان یکجہتی کے حوالے سے منایا جاتا ہے 5فروری کو ضلع بھمبر میں یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز صبح 10بجے سائرن کے بجتے ہی ٹریفک روک کر کشمیری قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیا کریگی اور شہدائے کشمیر کیلئے فاتحہ خوانی کی جائیگی پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صبح 10احاطہ پرانی کچہری میں شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تمام سرکاری ملازمین ،سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان ،شہری و عوامی حلقے سکولز کے طلبہ اور تاجر شامل ہونگے بعد ازاںایک ریلی نکالی جائیگی جو لاری اڈہ ،مین بازار اور میلاد چوک سے ہوتی ہوئی UNOکے فیلڈ دفتر تک جائیگی جہاں پر اقوام متحدہ کے مبصرین کو ایک یاداشت پیش کی جائیگی جبکہ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبرکے طلبا بڑھنگ کے نزدیک پاکستان اور آزادکشمیر کی سرحد پر انسانی زنجیر بنا کر یکجہتی کا اظہار کرینگے اس موقع پر اجلاس میں ڈی ایس پی سٹی ملک شاہد ،مال افسر نزاکت حسین ،صدر معلم خورشید احمد ،ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ،عامر رسول بٹ ،ڈاکٹر مقبول حسین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر امورحیوانات تصور چیمہ ،نائب تحصیلدار بوٹا خان،ایکسین شاہرات چوہدری محمدحنیف ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل اسلم شاہین ،وائس پرنسپل انسائیٹ ماڈل کالج طارق بھٹی،ایکسین پبلک ہیلتھ انعام اللہ،قاری محمد اقبال جیلانی ،ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ،ایس ڈی او شاہرات راجہ حماد ،ڈی ای اوچوہدری محمد اشرف،اے ای او راجہ محمد اسحاق،اے ای او ضیا الحسن ،ملک محمد اعجاز ،نائب صدر کشمیر پریس کلب عاطف اکرم ،سیکرٹری جنرل ملک شوکت حسین ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا ندیم اختر،چوہدری سلیم ساگر ،عابد زبیر سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں کے زعما ،علما کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی جانثاروں کی جماعت ہے کارکنان کیساتھ قائدین نے بھی جانوں کانذرانے پیش کیے ہیں :علی عمیر
بھمبر (جی پی آئی)پیپلزپارٹی جانثاروں کی جماعت ہے کارکنان کیساتھ قائدین نے بھی جانوں کانذرانے پیش کیے ہیں پارٹی کیلئے سٹوڈنٹس فیڈریشن قائد عوام اور شہید جمہوریت کے ویژن کو ملک کے کونے کونے میں پھیلا رہی ہے بلاول بھٹو زرداری کی عملی سیاست میںآنے سے PSFاورPYOکو نیا جوش وجذبہ اور حوصلہ ملا ہے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر نے میٹ دی پریس میں کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی قائد عوام کے نعرے روٹی کپڑا اور مکان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مصروف عمل ہے بد قسمتی ہے کہ پیپلزپارٹی کو جب بھی اقتدار ملا تو ملک بحرانوںاور مشکلات میں گھرا ہوتا ہے اقتدار ملنے کے باوجود مقتدر قوتیں پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو چوری کیا جا تا ہے اورکبھی جمہوریت پر شب خون مارا جاتا ہے لیکن ان تمام مشکلات اور سازشوں کے باوجود پیپلزپارٹی کو جو بھی عرصہ اقتدار ملا اس میں عوام کی بھرپور خدمت کی گئی ملک کی سلامتی ،بقا اور استحکام ہمیشہ پیپلزپارٹی کا مشن رہا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ملک کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے اس کو افرادی قوت فراہم کرنے اور الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے میں پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ہمیشہ نمایا ں رہی ہے ملک کے اندر سے آمریت کے خاتمہ اور جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان نے سب سے بڑھ کر قربانیاں د ی ہیں PSFنے طلبا کے ذہنی ،فکری ،نظریاتی اور جمہوری تربیت کی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالنے اور عملی سیاست میں آنے سے پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کو ایک نیا جو ش و جذبہ اور حوصلہ ملا ہے نوجوان قیادت سے PSFملک بھر کے اندر ایک مضبوط اور موثر قوت کے طورپر سامنے آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیری قوم مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھے گی ؛شہریار ظفر
بھمبر (جی پی آئی) کشمیری قوم مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھے گی قائد کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے 11فروری کو مقبول بٹ شہید یوم عزم کے طور پر منائیں گے ان خیالات کااظہار کشمیر سٹوڈنٹس فریڈم موومنٹ کے راہنما شہریار ظفر نے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت نے ایک مقبول بٹ کو پھانسی دیکر یہ سمجھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم کر دیا ہے لیکن ایک مقبول بٹ شہید کے راستے پر چلتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ قائد کے ادھورے مشن کی تکمیل تک جانوں کے نذرانے یوں ہی پیش کرتے رہیں گے 1984سے لیکر آج تک بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو طاقت کے زور پر نہ تو ختم کر سکا اور نہ ہی دبا سکا بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر جبر ،تشدد ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،کریک ڈان ،بدنام زمانہ کالے قوانین سمیت کوئی بھی حربہ کشمیری قوم کے عزم آزادی کوکم نہیں کر سکا انہوں نے کہاکہ بھارت حقیت پسندی کا مظاہرہ کرے اور جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرے کشمیر سے فوجی انخلا ،کشمیرمیں رائج کالے قوانین کو ختم کرے اور نظر بند کشمیریوں کو رہا کرنے کے عملی اقدامات کرے تاکہ متنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی مرضی و منشا ،امنگوں اور آرزووں کیمطابق حل کیا جاسکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com