آسٹریلیا (جیوڈیسک) آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے کہا ہے کہ ملک میں 14 ستمبر کو عام انتخابات ہوں گے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے انتخابات کی تاریخ کا جلدی اعلان سال کے دوران تیاری کے لئے کیا ہے۔ آسٹریلوی باشندے عموما چند ہفتے قبل ہی انتخابات کی تاریخ سے آگاہ ہوتے ہیں لیکن لیبر رہنما جن کی اقلیتی حکومت معمولی سبقت کے ساتھ اقتدار میں ہے۔
اس نے 9 ماہ کا نوٹس دے کر مبصرین کو حیران کر دیا ہے۔ گیلارڈ نے آئندہ سال لیبر پارٹی کی ترجیحات کے بارے میں کینبرا میں تقریر کے دوران نیشنل پریس کلب کو بتایا کہ میں ملک میں طویل ترین انتخابی مہم شروع نہیں کرنا چاہتی بلکہ مخالفین کو خاموش کرنا چاہتی ہوں۔ یہ سب پر واضح ہونا چاہئے کہ آنے والے دنوں میں نظام کیسے چلانا ہے اور یہ مہم کے دن ہیں۔