آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ریت کی دیوار کی طرح بکھر گئی اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے کم ترین اسکور ستر رنز پر آوٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی سولہ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ مہمان ٹیم کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ مچل اسٹارک نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف میکس ویل نے جارحانہ نصف سنچری کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میکسویل نے ناقابل شکست اکیون رنز بنائے۔