آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پچھتر رنز سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ ڈومنیکا میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں روز اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز ایک سو تیہتر رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ جس کے بعد پوری ٹیم تین سو ستر رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو سو چورانوے رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔
شیو نارائن چندر پال انہتر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ڈیرن سیمی نے اکسٹھ اور شلنگ فورڈ نے اکتیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مائیکل کلارک نے پانچ اور نیتھن لیئوان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔