آسٹریلیا کے مشرق میں سیلاب نے بد ترین تباہی پھیلا دی اور شدید بارش نے کئی علاقوں اور دریاں کو اپنی لیٹ میں لے لیا ۔ آسٹریلیا کے شمال مشرقی علاقے کوئینز لینڈ میں سیلاب کے باعث چار ہزار سے زائد لوگ زیر آب ہیں ۔ کئی مقام پر زمینی رابطے منقطع ہو گئے ۔شدید سیلاب نے لوگو ں کو نقل مقامی پر مجبور کر دیا۔ سڑکیں ڈوب جانے سے امدادی ٹیمو ں کی گاڑیاں متاثرہ علاقوں میں پہنچ نہیں پارہی ہیں اور لوگوں کو نقل مقامی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اسکول اور دفاترغیر معینہ مدت کے لیے مکمل طور پربند ہیں۔