میلبورن(جیوڈیسک)عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ ، ماریہ شراپووا ، وینس ولیمز اور لی نا نے آسٹریلین اوپن میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
میلبورن میں جاری سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ میں سربین سٹار نوواک جوکووچ نے فرانسیسی حریف ہینری میتھیوکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جوکووچ کی فتح کا سکور چھ دو ، چھ چار اور سات پانچ رہا۔خواتین سنگلز مقابلوں میں ورلڈ نمبر ٹو روس کی ماریہ شراپوا نے ہم وطن پچکووا کو با آسانی زیر کیا۔
امریکی سٹار وینس ولیمز بھی قازقستان کی گلیناکو مات دیکر اگلے راؤنڈ میں پہنچیں۔ چین کی لی نا نے قازقستان کی کراتانچیوا کو اور پولینڈ کی اگنیسیزکا نے آسٹریلیا کی بوجانا کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔