آسیہ اسحاق صدیقی نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا با قاعدہ اعلان کر دیا
Posted on March 15, 2012 By Geo Urdu گجرات
لاہور : سابق مرکزی سیکٹری جنرل (شعبہ خواتین) پاکستان مسلم لیگ (ق) آسیہ اسحاق صدیقی نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا با قاعدہ اعلان کر دیا ۔اس بات کا اعلان انہوں نے بدھ کے روز پنجاب سیکریڑیٹ میں ایک تقریب کے دوران کیا جس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سیف ، چیف آرگنائزر میاں زاہد سرفراز ، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری اشرف اور مرکزی نائب صدر نعیم طاہر’سیکرٹی اطلاعات پنجاب صائم علی داداسمیت پارٹی کے درجنوں کارکنان مو جود تھے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سیف نے آسیہ اسحاق صدیقی کو بطور ایک سینئر سیاسی کارکن دی جانیوالی خدمات کے عوض انہیں آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکٹری اطلاعات نامزدکر دیا۔اِس موقعہ پر محترمہ آسیہ اسحاق نے کہا کہ انہیں آج اس بات کی بہت خوشی ہے کہ جس قائد کی پالیسی تقلیدکر رہی تھیں آج اُس ٹیم کا حصہ بن رہی ہیں۔اے پی ایم ایل وہ واحد جماعت ہے اور پرویز مشرف وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مو جودہ حکمرانوں نے قوم کو سوئس اور مہران سکینڈلزکے علا وہ کچھ نہیں دیا۔پرویز مشرف کے دور میں کبھی اس طرح کے سکینڈل سامنے نہیں آئے تھے۔اے پی ایم ایل ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔ انہوں نے پرویز مشرف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لئے انکی خدمات کو سراہا۔ پارٹی رہنمائوں نے آسیہ اسحاق صدیقی کو دِلی طور پر خوش آمدید کیا اور کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ میں سید پرویز مشرف کے زیرِ قیادت ایک صحت مند انقلاب کے لئے محترمہ آسیہ صدیقی جیسے مجاہدوں کی ضرورت ہے۔ ہمارا اِن کو مکمل تعاون حاصل ہوگا۔انہوں نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگوں کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گی۔