اسلام آباد(جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے میانمر کے صدر کو خط میں مسلمانوں کے جانی ومالی نقصان پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ میانمر کیروہنگیاز مسلمانوں کو حالیہ عرصے میں سیکورٹی فورسز اور بدھ شدت پسندوں کے حملوں میں شدید جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا۔ صدرآصف علی زرداری نے میانمرکے صدر تھائین سائین کو خط لکھ کر مسلمانوں پرمظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کو میانمرمیں مسلمانوں کے جانی نقصان پر تحفظات ہیں۔ صدر زرداری نیخط میں تحریر کیا ہے کہ میانمارکے صوبہ ارکان میں روہنگیاز مسلمانوں کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے۔