آفاق احمد کی رہائی کے احکامات جاری

Afaq

Afaq

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد پر جمیل بلوچ کو اغوا کرنے کا الزام تھا۔ جس کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔ پانچ لاکھ روپے کی ضمانت کے بعد ہفتے کو ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔ تاہم جیل حکام کے مطابق آفاق احمد کی رہائی کے حوالے سے عدالتی احکامات ان کو موصول نہیں ہوئے۔