آنگ لی کی فلم لائف آف پائی کا پریمیئر

Hollywood

Hollywood

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ دائریکٹر آنگ لی کی فلم “لائف آف پائی” کا پریمئر ہوا۔ اٹھاون سالہ آنگ لی نے ریڈ کارپٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی تیاری میں چار برس لگے۔انہوں نے کہا کہ سمندر کے مناظر کو تھری ڈی میں فلمانا سب سے مشکل کام تھا۔

کمپیوٹر گرافکس کی تیاری میں بھی کافی وقت لگا جس کی وجہ سے فلم کی تیاری میں اتنا وقت لگا۔ فلم میں ایک ہندو لڑکے کی کہانی بیان کی گئی ہے جو ایک جہاز کی تباہی کے بعد ایک بنگال ٹائیگر کے ساتھ ایک کشتی پر دو سو ستائیس دن گزارتا ہے۔