آگسٹا اسکینڈل میں سابق فرانسیسی وزیر ڈونے وبرس گرفتار

Renaud Donnedieu

Renaud Donnedieu

پیرس: پاکستان کو آگسٹا بی 90 آبدوزوں کی فروخت کے رشوت اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں فرانس کے سابق وزیرثقافت ڈونے ڈیوڈی وبرس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کراچی معاملے کی تحقیقات کرنے والے مجسٹریٹس منگل کو ان سے پوچھ گچھ کریں گے۔ انیس سو چورانوے میں جب فرانسیسی آبدوزوں کی پاکستان کوفروخت کا معادہ طے پایا تھا تو وہ اس وقت کے وزیر دفاع فرینکوس لیوٹرڈ کے سینئر مشیر تھے۔ آبدوزوں کے سودے میں کمیشن اورکک بیکس لینے کی تحقیقات کافی عرصے سے جاری ہیں اس دوران یہ الزامات بھی سامنے آئے کہ کمیشن کے ذریعے حاصل کیا گیا پیسہ انیس سو پچانوے میں صدارتی انتخاب میں شکست سے دوچار ہونے والے امیدوار ایڈورڈبیلاڈر کی الیکشن مہم پرخرچ کیا گیا تھا۔
یہ دعوے بھی منظر عام پر آچکے ہیں کہ کراچی میں دو ہزار دو میں ہونیوالا دھماکا جس میں گیارہ فرانسیسی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے، میں پاکستانی ایجنٹوں کا ہاتھ تھا جنہوں نے طے شدہ کمیشن منسوخ ہونے پر انتقامی کارروائی کی۔ سابق وزیرثقافت کو ریمانڈپر تحویل میں دے دیا گیا ہے۔