برطانیہ (جیوڈیسک)برطانیہ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ابو حمزہ المصری سمیت پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو امریکہ کے حوالے کردیا گیا۔
ابو حمزہ المصری سمیت پانچ مشتبہ دہشت گردوں میں ریڈیکل مبلغ بابر احمد، سید طلحہ احسن، عادل عبدل باری اور خالد الفواز شامل ہیں ۔ملزمان میں بابر احمد پاکستانی نژاد ہیں۔ان افراد کو القاعدہ سے روابط کے الزام میں امریکا کے حوالے کیا گیا ہے اور اب ا مریکا میں ان ملزمان پر امریکا میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ابو حمزہ اور دیگر افراد کے خلاف مقدمات نوے کی دہائی کے اواخر سے التوا کا شکار ہیں۔
ابو حمزہ پر الزام ہے کہ وہ امریکہ میں دہشت گردوں کا ایک تربیتی کیمپ بنانا چاہتے تھے اور وہ یمن میں مغربی افراد کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔