ابو حمزہ سمیت پانچ مبینہ دہشتگرد امریکی جیلوں میں پیش

Abu Hamza

Abu Hamza

امریکا (جیوڈیسک) مصری نژاد اسلامی مبلغ ابو حمزہ سمیت پانچ مبینہ دہشت گرد وں کو امریکا کی عدالتوں میں پیش کر دیا گیا ۔ابو حمزہ کو تھوڑی دیر کے لیے نیو یارک کی ایک عدالت میں پیش کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔اسی عدالت میں عادل عبدل باری اور خالد الفواز پہلے ہی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کر چکے ہیں۔

اس سے قبل بابر احمد اور طلحہ احسن نے کنکٹیکٹ کی ایک عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کیا ۔ابو حمزہ کواپنے مصنوئی ہاتھوں کے بغیر نیلے رنگ کے جیل کے لباس میں آئے۔انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے گیارہ الزامات سن کر اس بات کی تصدیق کی کہ عدالتی دستاویزات پر انہیں کا ہی نام ہے۔ابو حمزہ کو پندرہ اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔