اتحادی حکومت اور فرینڈلی اپوزیشن کے درمیان بیان بازی درحقیقت شعبدہ بازی ہے: ایم اے تبسم
Posted on October 21, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور(ابتسام تبسم) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ایم اے تبسم نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ تحریک انصاف پاکستان کوموجودہ مسائل سے نکال سکتی ہے، تحریک انصاف ملک کوکرپشن سے پاک کرنے اورلوڈشیڈنگ جیسے تمام مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے تحریک انصاف کے سونامی نے کرپٹ حکمرانوں کوپریشان کردیا عوام کواس وقت کسی سیاستدان پریقین نہیں رہاعوام کی نظریں اب صرف تحریک انصاف پرہیں تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک کوکرپشن، لوڈشیڈنگ اورڈرون حملوں جیسے تمام مسائل سے نکال کرپاکستان کودنیا کے سامنے ایک خودمختار ملک بناکرہی دم لے گی۔ایم اے تبسم نے مزیدکہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی وفاق اورچاروں صوبوں کی سب سے بڑی پارلیمانی قوت بن کرابھرے گی ۔
عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان معرض وجودمیں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ امن مارچ کی تاریخی کامیابی سے شعبدہ بازسیاستدا ن پریشان ہیں کیونکہ اب ان کی دکانداری بندہوجائے گی۔امن مارچ پرتنقیدکرنے والے شدت پسندوں کوتقویت دے رہے ہیں۔عوام اورخاص طورپرنوجوانوں کی طاقت عمران خان کے ساتھ ہے کوئی بدعنوان سیاستدان انہیں وزیراعظم منتخب ہونے سے نہیں روک سکتا،ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کی داخلی خودمختاری پرآنچ نہیں آئے گی ۔اتحادی حکومت اورفرینڈلی اپوزیشن کے درمیان بیان بازی درحقیقت شعبدہ بازی ہے۔ حکمران یادرکھیں منت سماجت سے ڈرون حملے بندہوں گے اورنہ پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت کی جاسکتی ہے ۔
عمران خان کاداخلی اورخارجی پالیسیوں کے حوالے سے ویژن زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہے ،وہ کبھی بیرونی دبائومیں نہیں آسکتے جبکہ پرویز مشرف کی طرح صدرزرداری بھی ایک فون کال پرکسی سوچ بچار کے بغیر سرنڈرکردیتے ہیں اورملک وقوم کواس کاخمیازہ بھگتناپڑتا ہے۔حکمرانوں کی فوری سرنڈر کرنے والی سوچ نے پاکستان کی سا لمیت اور قومی غیرت کاجنازہ نکال دیا ۔ پاکستان کوعمران خان کی صورت میںایک نڈر اورمدبرقیادت کی ضرورت ہے جونہ صرف ملک کوبندگلی سے باہرنکالے بلکہ پاکستان کی یوتھ کوایک پلیٹ فارم پرمتحد کرے ۔