دہلی(جیوڈیسک) دہلی کی چلتی بس میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے 5 ملزمان کو آج پہلی بار عدالت میں پیش کیا جائے گا۔رام سنگھ،مکیش سنگھ،وجے شرما،اکشے ٹھاکراورپون گپتا پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ملزمان پر قتل،اجتماعی زیادتی کے علاوہ اغوا سازش اور حملے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔
پولیس نے ڈی این اے اور دیگر فرانزک شواہد حاصل کرلیے ہیں۔دوسری جانب زیادتی کا شکار ہو کر مرنے والی لڑکی کے دوست نے بھی ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔تاہم عدالت میں ملزمان کو ان پر لگائے گئے الزامات کی چارج شیٹ دی جائے گی اوران سے اپنے دفاع میں وکیل کرنے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
اگر ملزمان کے خلاف فیصلہ ہو اتو انہیں موت کی سزا سنائی جائے گی۔چھٹے ملزم کی عمر17 برس ہے جس کا کیس الگ عدالت میں چلایا جائے گا۔