احتجاجی ملازمین کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ

Protest

Protest

لاہور : (جوی ڈیسک) بدھ کے روز سیکریٹریٹ میں احتجاج کے دوارن گرفتار افراد کے خلاف قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران اسپیشل برانچ کے اہلکار مشتاق کو تشدد کا نشانہ بنایا جو بعد میں دم توڑ گیا جس کے بعد پولیس حکام نے فیصلہ کیا کہ گرفتار 173 ملازمین کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ گرفتار ملازمین کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ پولیس نے تمام ملزمان کے جسمانی کی استدعا کی ہے۔