احتساب بیورو چوہدری مشتاق کیخلاف انتقامی کاروائی بند کرے:چوہدری محمد فاضل
Posted on April 12, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر: احتساب بیورو وزیر اعظم کے اشاروں پر چوہدری مشتاق ڈائریکٹر ورکس کیخلاف انتقامی کاروائی بند کرے جعلی مقدمات ختم کیے جائیں چوہدری مشتاق کو سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدر ی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے ان کے خلاف قائم مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے حکومت کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں ورنہ تما م ضلع جام کر دیں گے احتجاجی تحریک شروع ہوئی تو وزیر اعظم کو گھر بھیج کر دم لیں گے احتساب بیورو نے آج تک کسی ملزم کو سزا نہیں دلوائی شرفاء کی پگڑیاں اچھالنا اس کا وطیرہ ہے وزیر اعظم اور اسکے خواری خود احتساب کے قابل ہیں ان خیالات کااظہار بھمبر کی نامور شخصیات چوہدری محمد فاضل ڈھیرہ سابق ممبر ضلع کونسل ،چوہدری جمیل سلطان ،چوہدری ابرار الحق ایڈوکیٹ ،حاجی ظفر اقبال برسالوی نے ایک پر ہجوم ہنگامی کانفرنس میں کیا کانفرنس میں بھمبر کے مختلف موضع جات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے چوہدری ابرار الحق ایڈووکیٹ نے کہا چوہدری مشتاق ڈائریکٹر ورکس ایم ڈی اے کا تعلق بھمبر کی معزز فیملی سے ہے انہوں نے سردار عبدالقیوم خان ،سردار سکندر حیات خان،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،سردار عتیق احمد خان ،سردار محمد یعقوب ،راجہ فاروق حیدر کے دور وزارت عظمیٰ میں بھی اعلیٰ عہدوں پر اپنی خدمات سر انجام دی ہیں لیکن ان کیخلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے گذشتہ الیکشن میں چوہدری مشتاق نے بیرسٹر سلطان محمود کی حمایت کی تھی اسلیے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید انہیں ذاتی سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں جسکے لیے احتساب بیورو فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہا ہے اگر انتقام کا سلسلہ روکا نہ گیا تو بہت جلد اسلام آباد میں وزیر اعظم اوران کے خاندان کی کرپشن پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا میں منظر عام پر لائیں گے چوہدری مشتاق کیخلاف جعلی اسنادکا کیس جھوٹ کا پلندہ ہے جسکی انکوائری 1998/99میں حکومت اور احتساب بیورو کروا چکی ہے32سالہ ملازمت کے بعد انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے چوہدری مشتاق عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اگر انہیں کوئی نقصان پہچا تو اس کی براہ راست ذمہ داری وزیر اعظم اور احتساب بیورو پر ہو گی کئی احتساب زدہ افراد وزیر اعظم کے گرد جمع ہیں ایک ہفتہ تک جعلی مقدمات ختم نہ ہوئے تو دمادم مست قلندر ہو گا ضلع بھمبر کو جام کر کے احتجاجی تحریک شرو ع کریں گے میرپور ،مظفر آباد اسلام آباد تک جائیں گے احتساب بیورو وزیر اعظم کے گھر کی لونڈی بن چکا ہے چوہدری مشتاق حسین ضلع بھمبر کے سپوت ہیں وزیر اعظم اور بعض دیگر عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے بلیک میلنگ بند کی جائے وزیر اعظم خودکو بھی احتساب بیوور کے سامنے پیش کریں بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑا جائے چیئر مین احتساب کے تقاضے پورے کریں وزیر اعظم اتنا ہی ظلم کریں جتنا خود بھی برداشت کر لیں انتقام ختم نہ کیا گیا تو بھمبر سے ایسی تحریک اٹھے گی چوہدری عبدالمجید اور انکے اقتدار کو بہا لے جائے گا حکومت کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں جھوٹے مقدمات ختم نہ ہوئے تو پھر وزیر اعظم کو گھر بھجیں گے ۔اس موقع پر چوہدری محمد یوسف ڈھیرہ ،چوہدری رضوان انور ،چوہدری محمد زبیر پنڈی جہونجہ ،حاجی محمد ریاض کوٹ جٹاں ،حاجی خالد حسین ،چوہدری فراز احمد دھندڑ کلاں ،چوہدری عتیق الرحمان برسالوی ،چوہدری اکرم پتھورانی ،نمبر دار اشتیاق احمد ،چوہدری صابر حسین ،چوہدری فضل احمد ،راہ عبدالغفور مغلورہ ،چوہدری عارف پتھو رانی ،حاجی محمد ثقلین دھندڑ کلاں ،ملک صابر حسین دھندڑ خور د ،چوہدری ہارون کڈھالہ ،حاجی مختار احمد ،حیدر علی کاشر،محسن عزیز ،چودری فیصل جاوید ،نائیک محمد شبیر ،چوہدری اشتیاق محمود سوکاسن ،چوہدری سفیر احمد دھبکی ،چوہدری مقصود ،چوہدری قیوم ،ملک محمد قیوم دھندڑ ،ڈاکٹر مجید،چوہدری شوکت کوٹ جٹاں ،طارق محمود خورد ،خادم حسین ،محمد یونس ،حاجی امجد ،حاجی محمد اقبال ڈھیرہ ،چوہدری محمد انور ،محمد عمران ،وحید اقبال کس چناتر ،نصر اقبال مکہال ،چوہدری گلزار احمد ،چوہدری محمد یوسف بھوتوسیال ،چوہدری طارق جاوید سوکاسن کے علاوہ دھندڑ ،پتھو رانی ،مغلورہ ،کوٹ جٹاں ،کس مچھوڑہ ،برسالی ،بھمبر شہر ،موہڑہ سدھا ،پنڈی جہونجہ ،سوکاسن ،کسگمہ ،گڑھا کنجال ،چھپراں ،بھوتوسیال ،علی بیگ ،ڈھیری وٹاں سمیت ضلع بھر سے سینکڑوں افراد بھی موجود تھے ۔